زگ زیگ پر عدم عملدرآمد،بھٹوں کیخلاف مہم جاری
خانیوال(ڈسٹرکٹ رپور،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر خانیوال کی ہدایت پر لاہور ہائی کورٹ کے آرڈرز پر عمل کرتے ہوئے محکمہ ماحولیات خانیوال نے زگ زیگ ٹیکنالوجی پر نہ چلانے والے اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا۔
میاں چنوں میں واقع دو اینٹوں کے بھٹوں سہیل برکس کمپنی /15L/129 اور زمزم برکس کمپنی 15L/125 کو محکمہ ماحولیات کی فیلڈ ٹیم نے بلدیہ میاں جنوں اور مقامی پولیس کے ہمراہ زگ زیگ ٹیکنالوجی کی خلاف ورزی کرنے پر نان زگ زیگ پورشن مسمار کر دیا گیا۔ عدالت عالیہ لاہور ہائی کورٹ نے زگ زیگ ٹیکنالوجی پر نہ جلانے والے اینٹوں کے بھٹوں کو مسمار کرنے کے آرڈرز جاری کر رکھے ہیں۔ محکمہ ماحولیات کی فیلڈ ٹیم روزانہ کی بنیاد پر بھٹوں اور انڈسٹریل یونٹس کی انسپیکشن کر رہی ہیں اور خلاف ورزی کرنے والے یونٹس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔