ڈپٹی کمشنر کا ضلعی ہسپتال کا دورہ ، مختلف وارڈز کا معائنہ
وہاڑی(نمائندہ خصوصی ) ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے اچانک ضلعی ہسپتال کا دورہ کیا، سروس ڈیلیوری کا معائنہ،ڈاکٹروں و عملہ کی حاضریاں، پیڈز، گائنی، یورالوجی وارڈز,لیبارٹری میں طبی سہولیات کی جانچ پڑتال کی۔
ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے سی ٹی سکین سیکشن کا دورہ بھی کیا اور فارمیسی میں ادویات کے سٹاک چیک کو کیا انہوں نے ہسپتال میں مریضوں سے ملاقات کرکے ادویات دسیتابی اور ڈاکٹرز، عملہ کے رویہ بارے استفسار کیا جس پر مریضوں نے اطمینان کا اظہار کیا ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ضلع کی بڑی علاج گاہ مزید بہتر بنایاجائیگا دریں اثناء ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے محکمہ مال میں کرپشن پر زیرو ٹالرینس پالیسی کا اعلان کرتے ہوے اتوار کے دن تحصیل آفس پہنچ گئیں مینول ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی ۔