وومن ٹریڈ اینڈ کرافٹ شو کی کامیاب بنائیں گے ،رومانہ تنویر
ملتان ( لیڈی رپورٹر) ایوان تجارت و صنعت ملتان وومن ونگ کی خواتین وومن ٹریڈ اینڈ کرافٹ شو 24ء میں شرکت کے لیے پرعزم معیاری اور بین الاقوامی معیار کی مصنوعات سٹالز کی شان بنیں گی۔
اس سلسلہ میں کنوینئر وومن ونگ مسز رومانہ تنویر شیخ کی زیر صدارت وومن ونگ کا ایک اہم اجلاس ایوان تجارت و صنعت ملتان میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مسز ارم اقبال،میڈم رانی،سجیہ گردیزی،فاطمہ زہرہ، بشریٰ داؤد، آسیہ، نصرت سلطانہ، ریحانہ، شمیم، نیئر، کرن، سعدیہ بتول، رخسانہ، نازیہ، شگفتہ، نورین، ماہ نور، شہزادی، نصرت،میمونہ نے شرکت کی اجلاس میں دسمبر میں ہونیوالے وومن ٹریڈ اینڈ کرافٹ شو 24ء میں ایوان کی وومن ونگ کی وومن انٹر پرینورز کی شرکت اور سٹالز لگانے کے حوالہ سے گفتگو کی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کنوینئر وومن ونگ مسز رومانہ تنویر شیخ نے کہا کہ وومن انٹر پرینورز وومن ٹریڈ اینڈ کرافٹ شو 24ء میں ملتانی ثقافت کو اجاگر کریں اور معیاری مصنوعات کو سٹالز کی زینت بنائیں انشاء اللہ جلد ملتان ایوان تجارت و صنعت میں بھی شوکیس بنایا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ٹریڈ شو میں اسلام آباد سے مختلف ممالک کے سفراء کمرشل اتاشیز وزٹ کریں گے جبکہ اس دوران فیشن شو اور کلچرل نائٹ بھی منعقدکی جائیگی جبکہ ٹریڈ شو میں حصہ لینے کے لیے مصنوعات کی تیاری میں معیار کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے ایوان خواتین کی پر ممکن مدد کرے گا ۔