میپکو، ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن لائن لاسز کی شرح میں اعشاریہ 9فیصد کمی

میپکو، ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن لائن  لاسز کی شرح میں اعشاریہ 9فیصد کمی

ملتان(خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی(میپکو) کے ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن لائن لاسز کی شرح میں رواں مالی سال 2024-25ء کے دوران 0.9فیصد کمی کرلی گئی ۔

 بجلی چوروں کے خلاف آپریشن اور سسٹم اپ گریڈیشن کے باعث پہلی سہ ماہی میں14 کروڑ10لاکھ یونٹس کی بچت ہوئی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر جام گُل محمد زاہد نے کہا کہ ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن(ٹی اینڈ ڈی) لائن لاسز کی شرح میں کمی سے کمپنی کو رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 5 ارب 62 کروڑ 10لاکھ روپے فائدہ ہواہے ۔ گزشتہ مالی سال2023-24ء کے پہلے تین ماہ کے دوران لائن لاسز 15.8فیصد تھے جس میں رواں مالی سال 2024-25ء کے دوران 0.9فیصد کمی ہوئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں