بچوں میں آخری پانچ پاروں میں سے مقابلہ حفظ القرآن
وہاڑی(نمائندہ خصوصی )پاکستان قراء کونسل ضلع وہاڑی کے زیر اہتمام جامع مسجد ربانی شاہین مارکیٹ میں تمام مسالک کے حفاظ بچوں کے مابین آخری پانچ پاروں میں سے مقابلہ حفظ القرآن ،72 بچوں سے امتحان لیا گیا۔
پہلی پوزیشن لینے والے حافظ کامران شوکت کو 10 ہزار روپے نقد و شیلڈ ، دوسری پوزیشن لینے والے حافظ محمد مبشر مصطفیٰ کو 7 ہزار روپے نقد اور شیلڈ جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے حافظ عبدالرحمٰن قیوم کو 5 ہزار روپے انعام اور اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا، جبکہ شریک تمام بچوں کو امتحان پاس کرنے پر شیلڈز بھی دی گئیں ۔آخر میں ملکی سلامتی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کرائی گئی۔