بیوی کو زہر دیکر قتل کرنے کے الزام میں شوہر گرفتار
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار ) پولیس نے بیوی کو زہر دے کر قتل کرنے کے الزام میں شوہر کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ کہنہ کے علاقہ پرانا خانیوال کا رہائشی غلام شبیر جو کہ معزور شخص اور غریب آدمی ہے پر سسرال والوں کی جانب سے اپنی بیوی ماریہ بی بی کو زہر دے کر قتل کرنے کے الزام میں تھانہ کہنا پولیس نے غلام شبیر کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا ہے اور ڈیڈ باڈی پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خانیوال میں منتقل کر دی ہے جبکہ غلام شبیر کا کہنا ہے کہ گھریلو ناچاقی پر ماریہ بی بی نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کیا ہے تھانہ کہنہ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے