فراڈیوں نے لاکھوں روپے ادھار لیکر جعلی چیک تھما دیے
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)فراڈیوں نے لاکھوں روپے ادھار لیکر جعلی چیک تھما دیے ۔
تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ وارڈ نمبر1کے رہائشی ملک غلام مصطفی انگڑا سے سید تحسین نے 36 لاکھ 60 ہزار ادھار لے کر جعلی چیک جب کہ وارڈ نمبر7کے اسفر اسلم رحمانی سے اس کے ہمسائے عبدالرحمان خان نے 35 ہزار ادھار لیکر بدلے میں جعلی چیک دیا۔پولیس نے دونوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔