اسرائیل نے ظالم جنگی مجرم کا ٹائٹل جیت لیا، ثاقب خورشید

اسرائیل نے ظالم جنگی مجرم کا ٹائٹل جیت لیا، ثاقب خورشید

وہاڑی(نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ ن کے ایم پی اے میاں محمد ثاقب خورشید نے کہا ہے کہ اسرائیل نے فلسطین میں بارود کی بارش۔

،نہتے شہریوں اور بچوں کے قتل عام سے ظالم ترین جنگی مجرم نمبر ون کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے جس پر وزیر اعظم شہباز شریف نے دوسرے ممالک کے سربراہان سے مل کر مظلوم فلسطینیوں کے حق میں بھرپور انداز میں آواز اٹھا ئی لیکن پی ٹی آئی کے رہنما گونگے بنے ہوئے ہیں۔ وہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے بتایا کہ مسلم لیگ ن اور جماعت اسلامی سمیت دیگر کئی جماعتیں اپنی اپنی ڈونیشن بھی بھجوارہی ہیں لیکن پی ٹی آئی سیاسی مصلحتوں اور اسرائیل فنڈنگ کے بوجھ تلے دب کر مظالم کی مذمت کر رہی ہے نہ فنڈنگ کا اہتمام بلکہ یوں معلوم ہوتا ہے کہ ان ظالموں کی ہمدردیاں اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ ہیں ،خدا کے لیے عوام اپنی آنکھیں کھولے اور سیاسی شعبدہ بازوں کی حمایت ترک کر کے ملکی اور مسلم قوم کی ترقی چاہنے والی قوتوں کا ساتھ دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں