کار کی موٹر سائیکل کوٹکر سے میاں بیوی شدید زخمی
کوٹ ا دو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)کار کی موٹر سائیکل کو ٹکرسے میاں بیوی زخمی ہوگئے ۔
تفصیل کے مطابق عارف آباد پل64کا رہائشی 50 سالہ فدا حسین اپنی بیوی نجمہ بی بی کے ہمراہ صبح 5 بجے موٹر سائیکل پرسنانواں جا رہاتھا، لال میر کے قریب سامنے سے آنے والی تیز رفتار مہران کار نے ٹکر مار دی جس سے دونوں پختہ سڑک پر گر کر شدید زخمی ہو گئے ۔اطلاع پر ریسکیو1122کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور دونوں کو تحصیل ہسپتال منتقل کیا،بعد ازاں حالت تشویشناک ہونے پرنشتر ہسپتال ریفر کردیا گیا۔کار ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا،پولیس نے کارروائی کا آغازکردیا ہے ۔