ڈی پی او کی کھلی کچہری،مسائل کے حل کیلئے احکامات

ڈی پی او کی کھلی کچہری،مسائل کے حل کیلئے احکامات

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ سید حسنین حیدر نے جامعہ مسجدصدیق اکبر محلہ سادات والا تھانہ سٹی میں کھلی کچہری لگائی۔

، شہریوں کے مسائل سنے اور موقع پر حل کرنے کے لئے احکامات جاری کئے ۔ڈی پی او نے کہا کہ پولیس افسرفرائض منصبی احسن طریقے سے سر انجام دیں، منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن ، علاقہ میں موثر گشت کا دائرہ کار وسیع اور سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں۔عوام کو انصاف ان کی دہلیز پر فراہم کرنا ہمارے فرائض میں شامل ہے ،عوام کے ساتھ نا انصافی اور اپنے فرائض منصبی ایمانداری سے سر انجام نہ دینے پر پولیس افسروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی،خصوصی طور پر ایس ایچ اوز سائلین کی دادرسی کو اپنا شعار بنائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں