گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی میں سنٹر آف ایکسیلنس کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد

گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی  میں سنٹر آف ایکسیلنس  کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد

ملتان(خصوصی رپورٹر ) انڈسٹری ڈیپارٹمنٹ ٹیوٹا کی وساطت سے پنجاب کے طلباء وطالبات کو جدید علوم اور۔

 فن سے آراستہ کرنے کی کاوش میں مصروف ہے ۔ اس مقصد کے لیے جہاں نئے کورسز متعارف کروائے جارہے ہیں وہاں اداروں کو سنٹر آف ایکسیلنس کا درجہ دے کر انہیں جدید مشینری فراہم کی جارہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار احسان بھٹہ سیکرٹری انڈسٹریز پنجاب نے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ملتان میں سنٹر آف ایکسیلنس کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کیا۔ ریجنل ڈائریکٹر انجینئر قاضی اسد نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے طلباء کے لیے یہ سنٹر ایک نعمت ہے اس سے وہ مستفید ہوں گے اس موقع پر پرنسپل انجینئر عبدالواسع نے سنٹر کے حوالہ سے بریفینگ دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں