ویسٹ مینجمنٹ کا جمعۃ المبارک کے موقع پر خصوصی آپریشن
ملتان(خصوصی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عبدالزراق ڈوگر کی ہدایت پرکمپنی نے جمعۃ المبارک کے موقع پر ۔
خصوصی صفائی آپریشن کرتے ہوئے مساجد اور مدارس سمیت جامعات کی دھلائی و روٹس پر آپریشن کلین اپ کیا ۔اس موقع پر مرکزی چوکوں اور بازاروں سے کوڑا کرکٹ اور مٹی کے ڈھیر بھی اٹھائے جبکہ قبرستانوں سے بھی کوڑا کرکٹ اور مٹی کے ڈھیر صاف کئے ۔ قبل ازیں چیف ایگزیکٹو آفیسر عبدالزراق ڈوگر نے کمپنی حکام کے ہمراہ مارکیٹس کا دورہ کیا اور بریفنگ لی۔سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے کہا کہ روزانہ 9 سو ٹن سے زائد کوڑا کرکٹ محفوظ انداز میں شہر سے منتقل کیا جارہا ہے جبکہ دیہی علاقوں میں صفائی نظام کو نجی سیکٹر کے حوالے کرنے کی تیاریاں مکمل ہیں۔عبدالرزاق ڈوگر نے کہا کہ صفائی کا شعور اجاگر کرنے کیلئے سول سوسائٹی اور تاجر برادری سے ملکر مہم چلائیں گے ۔