سکولوں کے مسائل، پنجاب بھر کے سی ای اوز کا اجلاس آج طلب
ملتان(خصوصی رپورٹر)سکولوں کے مسائل ، پنجاب بھر کے سی ای اوز کو اجلاس آج طلب کرلیاگیا ۔۔۔
تفصیل کے مطابق محکمہ سکولز نے صوبے بھر کے سی ای اوز کااہم اجلاس آج طلب کرلیاہے جس کی صدارت صوبائی وزیر تعلیم کریں گے ۔اجلاس میں آئوٹ سورس کئے سکولوں کے مسائل، انسداد ڈینگی کارروائیاں ، ڈیٹا کی تصحیح، آل پرفارمنس ،سموگ ایکشن پلان 2024،میٹرک اور مڈل ٹیک کورسز کے بارے میں معاملات زیر بحث آئیں گے ۔