مصنوعی ذہانت ،تکنیکی ترقی پر مبنی نمائش کے دعوت نامے جاری
ملتان (وقائع نگار خصوصی)جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے زیراہتمام 7 نومبر کو ملتان میں منعقد ہونے والی جنوبی پنجاب مصنوعی ذہانت اور تکنیکی ترقی پر مبنی نمائش میں شرکت کے دعوت نامے جاری کر دیئے گئے ہیں۔
اس نمائش اور سیمینار کے انعقاد کے سلسلے میں چونگی نمبر 9اور بوسن روڈ کی برانڈنگ بھی شروع کر دی گئی ہے ۔یہ نمائش پاکستان میں ٹرپل ہیلکس ماڈل کے تحت منعقد ہونے والی اپنی نوعیت کی پہلی نمائش ہوگی، جس کا تصور ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب، فواد ہاشم ربانی نے پیش کیا ہے ۔