امتحانات شفاف بنانے کیلئے بائیو میٹرک حاضری کا فیصلہ
ملتان(خصوصی رپورٹر) امتحانات کو شفاف بنانے کے لئے بائیومیٹرک حاضری لگانے کافیصلہ تفصیل کے مطابق تعلیمی بورڈز ملتا ن سمیت صوبے کے بورڈز نے 2025میں میٹرک اور انٹر کے امتحان سے بائیو میٹرک حاضری متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
امتحانی سنٹر میں داخل ہونے سے قبل بچوں کی بائیو میٹرک کی جائے گی، اس اقدا م سے جعلی امیدوار کو امتحانی سنٹر میں داخل نہیں ہو سکے گا۔رواں سال امتحانات میں درجنوں جعلی امیدوار وں کیخلاف یو ایم سی بنائے گئے ۔بورڈ حکام کے مطابق داخلے بھجواتے وقت بچوں کے فنگر پرنٹس لئے جائیں گے ۔