انٹر فرسٹ ایئر طلبہ کے رجسٹریشن کارڈ اپ لوڈ کردیئے گئے
ملتان(خصوصی رپورٹر) تعلیمی بورڈ ملتان نے انٹر فرسٹ ایئر کے طلبا کے رجسٹریشن کارڈ اپ لوڈ کردیئے تفصیل کے مطابق تعلیمی بورڈ ملتان نے انٹرمیڈیٹ فرسٹ ایئر ۔۔۔
سیشن 2024-26کے لئے رجسٹریشن کارڈ جاری کردیئے ۔جاری اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ تعلیمی بورڈ ملتان کی حدود میں واقع جملہ سر بر اہان ادارہ جات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ انرولمنٹ سیشن 2026-2024 کا ڈیٹاادارہ جات کے پورٹل میں اپ لو ڈ کیا جا چکا ہے ۔ اور یہ امیدوار انٹر پارٹ فرسٹ سالانہ امتحان 2025 میں شرکت کریں گے ۔ سرکاری الحاق شدہ ادارہ جات کے سربراہان سے اپنے ادارہ کے انٹر پارٹ فرسٹ کے ریگولر طلباء طالبات کے انرولمنٹ کارڈ سیشن 2026-2024 تعلیمی بورڈ ملتان کی ویب سائٹ سے آن لائن سسٹم کے ذریعے ڈاؤن لوڈ کر کے پرنٹ حاصل کر لیں انٹر پارٹ فرسٹ کے ریگولر طلباء /طالبات کے انرولمنٹ کارڈ سیشن 2026-2024 کا ریکارڈ سے اچھی طرح موازنہ کریں ۔