انسانی جانوں کو دہشتگردوں سے بچایا جا ئے ،طارق زمان گجر

 انسانی جانوں کو دہشتگردوں سے بچایا جا ئے ،طارق زمان گجر

ملتان( لیڈی رپورٹر )سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب و سینئر رہنما تحریک انصاف چودھری طارق زمان گجر نے کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر خود کش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدا کے ورثا کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے شہدا کیلئے فاتحہ خوانی و دعائے مغفرت اور زخمی ہونے والوں کے لیے جلد صحت یابی کی دعا کی۔ چودھری طارق زمان نے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کرنے والوں کو کوئی مذہب نہیں ہوتا کیونکہ کوئی بھی مذہب کسی انسان کی جان لینے کو نہیں کہتا،خدارا انسانی جانوں کو اس دہشت گردی کا شکار ہونے سے بچایا جا ئے ،حکومت بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کوئی پلاننگ کرتی نظر نہیں آرہی ،حکومت کو صرف آئین میں ترامیم کرکے اپنا اقتدار بچاناہے ،ایسا لگتا ہے کہ انہیں ملک و قوم کے مسائل سے کوئی غرض نہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا کام ملک میں افراتفری اورانتشار پھیلانا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں