میپکوکے رننگ ڈیفالٹرز سے 100 فیصد ریکوری کی ہدایت

میپکوکے رننگ ڈیفالٹرز سے  100 فیصد ریکوری کی ہدایت

ملتان (خصوصی رپورٹر)چیف انجینئر ٹرانسمیشن اینڈ گرڈز (ٹی اینڈ جی) میپکو اکرم سیال نے کہا ہے کہ افسران لائن لاسز اور ریکوری کے ٹارگٹس حاصل کریں ۔

رننگ ڈیفالٹرز سے 100 ریکوری کی جائے اور مستقل نادہندگان کے ذمہ واجب الادا بقایاجات بھی وصول کئے جائیں ۔ ریکوری اور لائن لاسز کے اہداف حاصل نہ کرنیوالے افسران کیخلاف آئندہ ماہ سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی محمد اصغر گھلو کے ہمراہ میپکومظفرگڑھ سرکل کے دورے کے موقع پر افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سپریٹنڈنگ انجینئر مظفرگڑھ سرکل راجیش کمار راٹھی اور ایس ای ڈی جی خان سرکل ملک خورشیداحمد بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف جاری مہم میں چوری میں ملوث افراد اور ڈیفالٹرزکے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں