لودھراں،ضلع بھر میں سموگ سے آگاہی کیلئے کیمپ قائم
لودھراں(سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنرعبدالرؤف مہر کی ہدایت پر ضلع بھر میں انسدادسموگ آگاہی کیمپ قائم کر دیے گئے ہیں ۔
ڈپٹی کمشنر نے دو روز قبل سموگ کے مضر اثرات سے بچنے کے لیے حفاظتی تدابیر پر مبنی ہائی الرٹ جاری کیا تھا ، آگاہی کیمپس کے انعقاد کا مقصد عوام کو سموگ سے تحفظ بارے آگاہی فراہم کرنا اور سموگ جیسے سنجیدہ معاملہ کی جانب توجہ مبذول کرانا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر لودھراں نے سموگ کو ایک خطرناک آفت قرار دیا ھے جس سے بچاؤ کے لیے سب کو مل جل کر اقدامات کرنے ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ سموگ سے کھانسی نزلہ، پھیپھڑوں کی بیماری و دیگر بیماریوں لاحق ہو سکتی ہیں ،جنوبی پنجاب کے علاقے بھی سموگ کی زد میں ہیں۔