جرم ثابت ہونے پر منشیات فروش کو 3سال قید وجرمانہ
ملتان (کرائم رپورٹر)منشیات کے مقدمے میں گرفتار ملزم محمد سلیم الیاس چنا کو 03 سال قید اور 40 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی گئی ۔
دوران سماعت ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے ٹرائل مکمل ہونے پر مقدمے کا فیصلہ سنایا جس میں جرم ثابت ہونے پر مجرم محمد سلیم الیاس چنا کو 03 سال قید اور 40ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا کہ اگر جرمانہ ادا نہ کیا گیا مجرم کو مزید 06 ماہ قید محض بھگتنا ہو گی. سال 2024 میں تھانہ حرم گیٹ سے سب انسپکٹر محمد عارف نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مجرم محمد سلیم الیاس چنا سے 540 گرام چرس برآمد کی تھی۔