ٹاور بیٹری چوری کا الزام، کمپنی منیجر کا شہری پر تشدد، ویڈیو وائرل
ججہ عباسیاں (نامہ نگار)ٹاور بیٹری چوری کا الزام، کمپنی منیجر کا دو ساتھیوں سے ملکر مبینہ چور پر تشدد، ٹاور سے باندھ کر ڈنڈے برسا دیئے ۔
، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، ڈی پی او کا نوٹس ملزموں کو گرفتار کرلیا، پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج۔تفصیل کے مطابق تھانہ ظاہرپیر کے حدود میں موضع پھل لولائی میں نصب موبائل فون ٹاور کی بیٹریاں چوری کرنے کی کوشش کے الزام میں ٹاور کمپنی کے منیجر ماڑی اللہ بچایا کے رہائشی میاں اللہ دتہ آرائیں نے دیگر ملازمین ریاض اور سراج چاچڑ سے ملکر شہری کوٹاور سے باندھ کر ڈنڈوں سے سے تشدد کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیاپر وائر ہوگئی۔