دسمبر کے بجلی بلوں میں ناجائز رقم شامل، صارفین پریشان
وہاڑی (خبرنگار )میپکو کی جانب سے دسمبر کے بلوں میں ناجائز رقم شامل کرنے سے صارفین پریشان۔شہریوں غلام مرتضیٰ ۔
، وسیم عامر، نواب الحق ، عبدالمجید، سیف اللہ، علی وقار اور دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ دسمبر کے بلوں میں بل ایڈجسٹمنٹ کے نام پر گھریلو اور کمرشل میٹرز میں بے جا ہزاروں روپے رقم شامل کردی گئی ہے جو انتہائی ظلم ہے ،ہم واپڈا دفتر کے چکر لگا لگا کر تھک گئے ،ہرمرتبہ یہی کہا جاتا ہے کہ یہ رقم ہم نے شامل کی اور نہ ہی کوئی بقایات ہیں،پتہ نہیں کہاں سے شامل ہوئی۔میپکو چیف اور اعلٰی حکام سے مطالبہ ہے کہ ناجائز ٹیکس فوری بل سے نکالا جائے ۔