ڈی پی او وہاڑی کی مختلف مقامات پرکھلی کچہریاں، مسائل سنے
وہاڑی ( خبرنگار، نمائندہ خصوصی ، نمائندہ دنیا )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منصور امان نے مختلف مقامات 63 ڈبلیو بی ، اڈا سورو موڑ کرم پور دویگر علاقوں اور ۔
موضع جھنڈیر میں کھلی کچہریاں لگائیں، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر افسروں کو درخواستوں پر بروقت کارروائی کرنے کا حکم دیا۔ڈی پی او نے پٹرولنگ پوسٹ سورو موڑ ، ڈرائیونگ ٹریننگ سکول اور لائسنس برانچ میلسی ، تھانہ سٹی ، ایس ڈی پی او آفس میلسی اور تھانہ میراں پور کا دورہ بھی کیا ،صفائی ستھرائی ودیگرانتظامات کا جائزہ لیا۔ڈی پی او منصور امان کا کہنا تھا کہ عوام اور پولیس کے درمیان بہترین روابط قائم کرنا ، فوری اور میرٹ پر انصاف کی فراہمی پہلی ترجیح ہے ،اسی وجہ سے ضلع بھر میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہریاں لگائی جا رہی ہیں ۔