پی پی رہنماخواجہ رضوان کی فریال تالپور سے ملاقات

پی پی رہنماخواجہ رضوان کی فریال تالپور سے ملاقات

ملتان(لیڈی رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین ونگ کی مرکزی صدر و ممبر صوبائی اسمبلی فریال تالپور سے پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، ڈویڑنل صدر ڈی جی خان آصف خان دستی اور۔۔۔

 ملتان ضلع کے جنرل سیکرٹری رائو ساجد علی نے ملاقات کی اس موقع پر فریال تالپور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کے جیالوں اور پارٹی تنظیم کی کارکردگی کو سراہتی ہوں اور جنرل الیکشن میں ان کی محنت کی وجہ سے پارٹی امیدواروں کو کامیابی ملی ۔انہوں نے مزید کہا کہ شہید بینظیر بھٹو کی سیاسی و جمہوری جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔ بی بی شہید نے جمہوریت کیلئے بے مثال بہادری کا مظاہرہ کیا، انہوں نے اپنی انتھک جدوجہد سے لاکھوں افراد کو متاثر کیا،پاکستان کی سیاسی تاریخ تشکیل دینے میں پیپلزپارٹی کا کردار کلیدی رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں