فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں،2درجن دکانداروں کو بھارتی جرمانے

فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں،2درجن دکانداروں کو بھارتی جرمانے

مونڈکا(نامہ نگار)ناقص و مضر صحت اشیائے خوردو نوش کی تیاری اور فروخت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی شاہجمال میں کارروائیاں ،دو درجن دے زائد مٹھائی تیار کرنے والے ودیگر دکانداروں کو بھاری جرمانے ، دکانداروں نے ٹائر جلا کر احتجاج کرتے ہوئے جتوئی روڈ بند کر کے فوڈ اتھارٹی کے اہلکاروں کو گھیر لیا۔

اطلاع ملنے پر صدر مرکزی انجمن تاجران شاہجمال حاجی رانا محمد یوسف ،رانا محمد ساجد حنیف اور مہر خالد محمود جانگلہ سابق نائب ناظم شاہجمال رانا محمد وکیل،ملک یوسف ارائیں ،رانا عامر حمید ایڈووکیٹ نے اہلکاروں کو اپنی حفاظت لے لیا اور سائیڈ پر لے گئے ،مذاکرات کر کے انہیں قائل کیا کہ کارروائی سے قبل ادارہ نوٹس جاری کرے گا جو جرمانے آج عائد ہوئے ہیں ادا کئے جائیں گے ،کارروائیاں چوک احمد موہانہ اور اندرون شہر مضر صحت فوڈ آئٹمز تیار کر کے بیچنے والے دکانداروں کیخلاف کی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں