اللہ تعالیٰ نئے سال کو عالم اسلام کیلئے مبارک بنائے ، مظہر رخسار
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے تحصیل جنرل سیکرٹری مہر مظہر رخسار سیال ایڈووکیٹ نے کہاکہ اللہ تعالیٰ اس نئے سال کو عالم اسلام کیلئے مبارک بنائے ،ہمیں یہ بات ذہین نشین کرنا ہوگی۔
کہ مسلمان اور بالخصوص پاکستان کی کامیابی وسربلندی اور ترقی صرف قرآن اور رسول اکرام ؐکے احکامات پر عمل کرنے میں پوشیدہ ہے ۔ان خیالا ت کا اظہا رانہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ۔انہوں نے مزیدکہاکہ دعا گو ہیں کہ نیا سال تمام پاکستانیوں کیلئے خوشیوں کا سال ہوا اور یہ سب کی زندگیوں اور خوشیوں کی بہار لیکر آئے ۔