خانیوال میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ،سیوریج کا پانی جمع
خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نامہ نگار)شہر بھر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں اور سیوریج کے پانی شہری پریشان۔
، اعلیٰ حکام نوٹس لیں۔ تفصیلات کے مطابق خانیوال کی کالونیوں میں سیوریج کے بانی کی وجہ سے تعفن اور وبائی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے ،متعلقہ اداروں کی جانب سے گندے پانی کی نکاسی کا کوئی انتظام نہیں ہے ، سڑکوں پر پانی جمع ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں اور ان میں گڑھے پڑ گئے ہیں جس سے کئی موٹر سائیکل سوار گر کر زخمی ہو چکے ہیں ۔ شہریوں کی جانب سے متعدد بار واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے دفتر جا کر شکایات درج کرائی گئیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔عوامی حلقوں کامران، مقبول، راؤ اصغر، زاہد ودیگر نے ڈی سی ودیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ صفائی اور سیوریج کے مسائل فوری ختم کئے جائیں۔