ڈکیتی کے الزام میں 4نامعلوم افراد کیخلاف مقدمات درج
ملتان(کرائم رپورٹر)پولیس نے ڈکیتی کے الزام میں چار مقدمات نامعلوم ملزموں کیخلاف درج کرلئے ۔
تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں نامعلوم ملزم سمر عباس سے موبائل چھین کر فرار،تھانہ دولت گیٹ اور لوہاری گیٹ کے علاقوں سے ملزم شعیب الرحمان اور محمد نعیم کا جھپٹا مارکر موبائل فونز لے گئے جبکہ تھانہ ممتاز آباد کے علاقے عمر فاروق سے ملزموں نے موبائل چھین لیا ۔