بیوی قتل کیس، شوہر، شوٹر سمیت 3ملزم عدالت پیش،2روزہ جسمانی ریمانڈ
ملتان(کورٹ رپورٹر)ملتان میں شوہر کی جانب سے شوٹر کے ذریعے بیوی کو قتل کروانے کے معاملے پر پولیس نے مقتولہ کے گرفتار شوہر اور شوٹر سمیت 3 ملزموں کو گزشتہ روز دوبارہ عدالت میں پیش کیا ۔
جہاں سے عدالت نے ملزموں کو مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے ،پولیس کے مطابق پروفیسر فیروزہ جمیل کو اسکے شوہر نے دوسری شادی کرنے کے لئے قتل کروا دیا تھا شوٹر سے 15 لاکھ روپے میں معاملات طے پائے تھے ، دو لاکھ ایڈوانس دیا باقی 13 لاکھ کام ہو جانے کے بعد دئیے جانے تھے ، مقتولہ فیروزہ جمیل 8 ماہ کی حاملہ تھی۔