امید ہے نئے سال اہلیان فلسطین و کشمیر کو آزادی نصیب ہو،طاہرہ انجم

امید ہے نئے سال اہلیان فلسطین و  کشمیر کو آزادی نصیب ہو،طاہرہ انجم

ملتان ( لیڈی رپورٹر) انجمن تجارت ملازمت وزراعت پیشہ خواتین ملتان کی صدر طاہرہ نجم نے اہل وطن کو نئے سال کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے سال 2025ء پاکستان کے لیے امن و سلامتی اور خوشحالی کا سال ثابت ہو گا اور۔۔۔

 دنیا بھر میں امن کا بول بالا فلسطین و کشمیر کی مظلوم مضروب عوام کو آزادی نصیب ہو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 2025ء پاکستانی عوام کے لیے مہنگائی،بے روزگاری سے نجات اور معاشی استحکام کا سال ثابت ہوگا امید ہے اس سلسلہ میں حکومت کی جاری پالیسیوں میں تسلسل آئیگا اور عوام کو ریلیف ملے گا تو عام آدمی کی معاشی صورتحال بہتر ہو گی جس سے خوشحالی کا دور دورہ ہو گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں