لودھراں:1لاکھ 50ہزار ایکڑ پر گندم کاشت
لودھراں (ڈسٹرکٹ رپورٹر ،سٹی رپورٹر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید وسیم حسن کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ٹاسک فورس سب کمیٹی برائے مانیٹرنگ پیسٹی سائیڈز، فرٹیلائزرز اور ڈسٹرکٹ ایگریکلچرل ایڈوائزری کمیٹی کے مشترکہ اجلاس کا انعقاد ۔x
لودھراں (ڈسٹرکٹ رپورٹر ،سٹی رپورٹر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید وسیم حسن کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ٹاسک فورس سب کمیٹی برائے مانیٹرنگ پیسٹی سائیڈز، فرٹیلائزرز اور ڈسٹرکٹ ایگریکلچرل ایڈوائزری کمیٹی کے مشترکہ اجلاس کا انعقاد ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید وسیم حسن نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر میں ایک لاکھ 50 ہزار ایکڑ رقبہ پر گندم کی کاشت جبکہ 2 ہزار ایکڑ پر پیاز کی کاشت کامیابی سے مکمل کر لی گئی ہے جو ضلع بھر کے کسانوں اور کاشتکاروں کے تعاون کے بغیر کسی طور ممکن نہیں تھا ۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں کیمیائی کھادوں کی کوئی قلت نہیں ہے ۔