تندور مالکان روٹی 15 روپے کی فروخت کریں :غزالہ کنول
وہاڑی (خبرنگار ،نمائندہ خصوصی) اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی غزالہ کنول نے متعدد کھاد شاپس ، تندورز پر سستی روٹی، ایل پی جی دکانوں اور میڈیکل سٹورز کا معائنہ کیا۔۔۔
اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر عوام کو سستی روٹی کی فراہمی جاری ہے تندور مالکان روٹی 15 روپے کی فروخت کریں۔ کھاد ڈیلرز مقررہ قیمتوں پر کاشتکاروں کو کھاد فراہم کریں اور ایل پی جی دکاندار بھی مقررہ نرخوں پر گیس سلنڈر فروخت کریں اور گیس کی ری فلنگ کی کسی کو اجازت نہیں ۔