کریک ڈاؤن، 34 جواری گرفتار، 66 لاکھ کا سامان برآمد
لودھراں( ڈسٹرکٹ رپورٹر ، سٹی رپورٹر) صدر پولیس کا جوئے کے خاتمے کے لیے بڑا کریک ڈاؤن، 34 جواری گرفتار، 66 لاکھ مالیتی کا سامان برآمد،ڈی ایس پی صدر سرکل خالد جاوید نے ہمراہ ایس ایچ اوتھانہ صدر عامر گجر اور سب انسپکٹر دائم اقبال بتایا کہ ۔۔
صدر پولیس کا کمال پور جتیال میں خفیہ اطلاع پر کامیاب چھاپہ ماکر 3 لاکھ 36 ہزار روپے کی نقدی 1 کار اور 16 موٹرسائیکلیں بھی قبضے میں لے لی گئی اور مختلف ٹولیوں میں جواء کھیلنے میں مصروف 34 جواریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ کارروائی میں داؤ پر لگے 30 موبائل فونز بھی قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔