سکول طلبہ کے صحت ڈیٹا میں غلطیوں کی بھرمار ،تصحیح کا فیصلہ
ملتان(خصوصی رپورٹر)سکولوں کے بچوں کی صحت کے ڈیٹا میں غلطیوں کی بھرمار، فوری درست کرنے کافیصلہ ،تمام سی ای اوز کومراسلہ جاری تفصیل کے مطابق سکولوں سے بچوں کی صحت کے ڈیٹا میں غلطیوں کی بھرمار ہوگئی ۔۔۔
جس پر ایک مراسلہ جاری کیاگیا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ مشاہدہ ہے کہ سکول انفارمیشن سسٹم میں دستیاب ڈیٹا کے تجزیے کے دوران سنگین غلطیاں سامنے آئی ہیں سکولوں کے سربراہ کی طرف سے دیئے گئے ڈیٹا اور ایس آئی ایس کے اندراج میں طلباء کی حاضری، سکول میں اساتذہ کی دستیابی، آئی ٹی لیبز اور سائنس لیبز کی دستیابی میں بہت فرق ہے جس کی وجہ سے فیصلہ سازی میں مشکلات سامنے آرہی ہیں اس لئے ہیڈ ٹیچرز کے علاوہ، اے ای اوز کو ڈیٹا کی درستگی کے مقصد کے لیے خصوصی طور اختیار تفویض کیا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے حلقوں کے ہر پرائمری اور ایلیمنٹری سکول کا دورہ کرکے بچوں کی صحت کے درست ڈیٹا کو یقینی بنائیں۔ مزید برآں ہائر اسکول/ہائر سکینڈری سکول کے معاملے میں، پرنسپل/ہیڈ ماسٹر/انچارج ڈی ڈی ای اوز خصوصی طور پر ان سکولوں کا دورہ کریں اس ڈیٹا کو درست کرنے کی نگرانی کریں سی ای اوز اور ڈی ای اوز کو ہدایت کی جاتی ہے وہ اپنے 5 سے 10فیصد سکولوں کا دورہ کریں اور مقررہ وقت کے اندر ڈیٹا کی صحت کو یقینی بنائیں جو زمینی حقائق کے مطابق ہو مقررہ مدت کے اندر، کسی افسر/ اہلکار کے خلاف کوئی تعزیری کارروائی نہیں کی جائے گی۔ تاہم، اگر دی گئی آخری تاریخ کے بعد کسی بھی سکول کا ڈیٹا غلط پایا جاتا ہے ، تو متعلقہ سکول کے سربراہوں کے ساتھ ساتھ متعلقہ اے ای اوز ڈی ڈی او زکے خلاف سخت تعزیری کارروائی کی جائے گی۔