نشترہسپتال ، فائرنگ سے زخمی ہونیوالا شخص دم توڑ گیا
ملتان( کرائم رپورٹر )گولیاں لگنے سے زخمی ہونے والا نشتر ہسپتال میں زیر علاج شخص دم توڑ گیا ۔
پولیس نے لاش قبضے میں لیکر کارروائی شروع کردی ۔تھانہ کوتوالی کے علاقہ میں ملزموں نے پراپرٹی ڈیلر کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا اسے علاج معالجہ کی غرض سے نشتر ہسپتال لایا گیاتھا جو دوران علاج نشتر ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتول کی لاش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی ۔پولیس کے مطابق مقتول شالیمار کالونی کا رہائشی تھا جو پراپرٹی ڈیلر کا کام کرتاتھا تاہم ملزموں کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی گئی ۔