2024: 36 گینگز کے 134 کارندے گرفتار:ڈی پی او

2024: 36 گینگز کے 134 کارندے گرفتار:ڈی پی او

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر ) ڈی پی او سید حسنین حیدر نے پولیس کی سال 2024 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ مظفرگڑھ میں ایکٹو گینگز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 36گینگ کے 134 ممبران گرفتار کو کیا گیا۔

گینگز کے کارندوں سے 2 کروڑ 5 لاکھ روپے مالیتی مال مسروقہ برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کر کے ان کی دادرسی کی گئی۔،مختلف مقدمات میں ملوث ملزمان سے 43 کروڑ 55 لاکھ سے زائد مالیت مال مسروقہ برامد کر کے اصل مالکان کے حوالے کیا۔سال 2024 کے دوران 8 کاریں 12 وہیکلز، 68.5 تولہ طلائی زیورات، 122 موبائل فونز، 349 مال مویشی ریکور کیے گئے ،2024 کے دوران 24616 لیٹر شراب، 7615 لیٹر لہن، 1651 بوتلیں شراب برآمد کر کے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا۔اسی طرح چرس 466.57 کلو، ہیروئن 1.79 کلو، بھنگ 61.80 کلو، آئس 9.34 کلو، افیون 6.40 کلو برامد کر کے ملزمان کو حوالات بند کیا۔اشتہاریوں اور عدالتی مفروران کے خلاف شکنجہ سخت کرتے ہوئے 3898 مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفروران 818 کو گرفتار کر کے قانون کی گرفت میں لایا گیا۔مظفرگڑھ پولیس نے 95 قتل، 6 اندھے قتل، 05 ڈکیتی رابری معہ قتل کے مقدمات ٹریس کر کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچایا۔نان کسٹم اشیاء کی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے نان کسٹم ایرانی تیل ، 16گاڑیوں سمیت 22 کروڑ مالیتی غیر قانونی سامان حوالے کسٹم حکام کیا گیا۔ انصاف عوام کو ان کی دہلیز تک فراہم کرنے کے لیے 160 سے زائد کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا گیا ۔ سید حسنین حیدر نے شہدا کی بیٹیوں کی شادیوں میں خود شرکت کی تحائف دیے اور بارات کا خود استقبال کیا ۔ 2 میثاق سنٹرز پر 58 سہولیات فراہم کی گئیں اور 24 سے زائد اقلیتی برادری کے معاملات کا تصفیہ کرایا گیا۔5پولیس خدمت مراکز پر 16 سے زائد سروسز فراہم کی گئی جن سے 62157 شہریوں نے استفادہ کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں