ریسکیو :1122 گزشتہ سال ساڑھے 3لاکھ کالز موصول
مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر ،نامہ نگار )ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مظفرگڑھ انجینئر علی حسنین نے گزشتہ سال کی رپورٹ جاری کر دی،انہوں نے بتایا کہ سال 2024 کے دوران ریسکیو کنٹرول روم میں 351139 کالز موصول ہوئیں جن میں سے 71223 حقیقی ایمرجنسی کالز تھیں۔
انہوں نے نئے سال 2025 کے حوالہ سے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کے نئے سال میں سیفٹی پر کام کرتے ہوئے عوام میں آگاہی پیدا کی جائے گی تاکہ حادثات کا تدارک ممکن ہو سکے ۔انہوں نے بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات پر نہایت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دھند کے سبب روڈ ٹریفک حادثات میں واضح اضافہ دیکھنے میں آیا ہے لہذا ہماری اپنے شہریوں سے درخواست ہے کہ دوران دھند غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور دوران سفر سامنے والی گاڑی سے محفوظ فاصلے پر رہیں، فوگ لائٹس اور سیٹ بیلٹ کا استعمال ضرور کریں اور ٹریفک قوانین کی پابندی کریں۔