اساتذہ تنظیموں اور کلرکوں کے الگ الگ دھرنے ، ریلیاں

 اساتذہ تنظیموں اور کلرکوں کے الگ الگ دھرنے ، ریلیاں

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر ) حکومتی پالیسیوں کیخلاف ضلع بھر کی اساتذہ تنظیموں اور کلرکس کی جانب سے الگ الگ احتجاجی دھرنے دئیے گئے اور ریلیاں بھی نکالیں ۔۔۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کے انتقال پر بچوں کو نوکری دینے ،گریجویٹی،لیو انکیشمنٹ اور پنشن جیسی مراعات ختم کی جارہی ہیں،متنازع حکومتی اقدامات کی واپسی تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہیگا.تفصیلات کیمطابق مظفرگڑھ میں مطالبات کے حق میں سرکاری اساتذہ اور کلرکس نے احتجاجی دھرنے دئیے اور قلم چھوڑ ہڑتال کی ،پنجاب ٹیچرز یونین نے فیاض پارک میں احتجاجی دھرنا دیا، بعدازاں اساتذہ کی جانب سے فیاض پارک سے کچہری چوک تک احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی ،احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب ٹیچرز یونین کے ضلعی صدر محمد اسلم بھٹہ،جنرل سیکرٹری جمشید بابر،سرپرست اعلی پنجاب ٹیچرز یونین ڈاکٹر محمد رفیق کیمسٹ،تحصیل صدر پنجاب ٹیچرز یونین تحصیل جتوئی غلام مصطفیٰ،محمد ابراہیم راشدی،مشتاق احمد،امان اللہ و دیگر اساتذہ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کی جائز مراعات میں ناجائز کٹوتیوں کی حکومتی پالیسیاں قابل مذمت ہیں دوسری جانب آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) کی جانب سے بھی ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں احتجاجی دھرنا دیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں