میلسی بار : الیکشن کیلئے 3گروپوں نے کاغذات جمع کرادئیے
میلسی (نامہ نگار ) میلسی بار کے الیکشن کے لیے تین گروپوں سے کاغذات نامزدگی الیکشن بورڈ کو جمع کرا دیئے گئے ۔
میلسی بار کے الیکشن بورڈ کے چیئرمین میاں محمد اقبال ایڈووکیٹ،اراکین میاں حسن محمود ملانہ،راؤ ظفر اقبال کے پاس بار روم میں خالد حیات خان فرینڈز وکلاء اتحاد کی جانب سے امیدوار قمر عباس ہاشمی نے صدر،قیصر عباس ظفر نائب صدر،لیاقت علی گجر جنرل سیکرٹری،ملک ریاض جوائنٹ سیکرٹری،ناصر محمود بھٹی لائبریری سیکرٹری،اظہار حسین لنگاہ فنانس سیکرٹری،ملوک حسین لکھوکھا آڈیٹر،جبکہ پانچ اراکین مجلس عاملہ ربنواز،نوید انجم،اسجد خان بلوچ،دولت علی مرزا اور محمد عامر خان نے اپنے اپنے کاغذات جبکہ لائرز فرینڈز گروپ کی جانب سے امیدوار زاہد خان کھچی نے صدر،ثقلین فدا مترو نائب صدر،انعام اللّٰہ خان گوشی جنرل سیکرٹری،میاں عمر تیمور جوائنٹ سیکرٹری،محمد خان جوئیہ فنانس سیکرٹری،سعدیہ سعید آرائیں لائبریری سیکرٹری اور چوہدری شاہد ندیم نے آڈیٹر جبکہ ریاست علی سکھیرا،سلیم صفدر افضل چوہدری،میاں محمد منان عاشق جھنڈیر اور ریاست علی بھٹی نے ایگزیکٹو ممبرز کیلئے اور تیسرے گروپ کی جانب سے راؤ محمود الحسن نے صدر اور مس اقصیٰ حنا مترو نے جنرل سیکرٹری کی نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں۔