مسلح افراد کا محنت کش کے گھر دھاوا، ماں بیٹا غوا کرلیا

مسلح افراد کا محنت کش کے گھر دھاوا، ماں بیٹا غوا کرلیا

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)مسلح افراد کا رات گئے محنت کش کے گھر دھاوا،گن پوائنٹ پر ماں بیٹے کو اغوا کرکے فرار،جاتے ہوئے گھر سے لاکھوں کی نقدی بھی ساتھ لے گئے ۔۔۔

تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کوٹ ادو کے علاقہ شیخ عمر میں غلام اکبر پولی کے گھررات گئے شاہ صدر دین کا رہائشی غلام اکبرکھوجا اپنے 3نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ گھر میں داخل ہو ا اورگھر میں موجود اسکی بہوثانیہ بی بی کو اس کے 3 سالہ بیٹے مہران سمیت اغواکر کے لے گئے ،ملزم جاتے ہوئے گھر سے 5لاکھ روپے نقدی بھی ساتھ لے گئے ،پولیس صدر کوٹ ادو نے مغویہ ثانیہ بی بی کے سسر غلام اکبر پولی کی مدعیت میں ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں