عوام کی جان ومال کا تحفظ بنیادی ذمہ داری ،اسماعیل کھاڑک

عوام کی جان ومال کا تحفظ بنیادی ذمہ داری ،اسماعیل کھاڑک

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسماعیل کھاڑک نے کہا ہے پولیس کا بنیادی فرض عوام کی جان و مال، عزت و آبرو کا تحفظ کرنا اور قانون کی حکمرانی قائم کرنا ہے ۔

اس محنت اور قربانیوں کی بدولت معاشرتی نظم و سکون قائم رہتا ہے ،خانیوال پولیس کی جانب سے جرائم کے خاتمے اور امن و امان کی بحالی کے لئے کی جانے والی انتھک محنت نمایاں ہے ، پولیس افسر و اہلکار دن رات محنت کرتے ہیں تا کہ عوام چین کی نیند سوسکیں اور جرائم پیشہ افراد کے ناپاک عزائم ناکام ہو سکیں اس محنت کے نتیجے میں خانیوال پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف اہم کامیابیاں سمیٹ رہی ہے ،خانیوال پولیس کی بہترین کارکردگی نے عوام کے اعتماد میں اضافہ کیا ہے اور ان کے تحفظ کو یقینی بنایا ہے ۔ڈی پی او خانیوال نے کہا کہ خانیوال پولیس کی حکمت عملی اتنی مؤثر ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے لیے چھپنا اب مشکل ہوگیا ہے ، چاہے ملزم کتنے ہی چالاک کیوں نہ ہوں وہ قانون کی نظر سے زیادہ دیر تک اوجھل نہیں رہ سکتے ۔ ڈی پی او نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ خانیوال میں تعیناتی کے فوراً بعد ضلعی پولیس کو سخت آزمائش کا سامنا تھا کیونکہ کچھ جرائم پیشہ عناصر عوام میں بے سکونی پھیلا رہے تھے۔ اور پولیس کے لیے ایک بڑا چیلنج بنے ہوئے تھے اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے تمام ایس ایچ اوز کے علاوہ ایلیٹ فورس اور آئی ٹی اصلاحات دیگر خصوصی ٹیموں کو تشکیل دیا گیا ان ٹیموں نے انفارمیشن ذرائع اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے نہ صرف ملزموں تک رسائی حاصل کی بلکہ ریکارڈ برآمدگی بھی کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں