زراعت شماری کا آغاز،10 فروری ڈیڈلائن

زراعت شماری کا  آغاز،10 فروری ڈیڈلائن

ملتان ( وقائع نگار خصوصی) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ساتویں زراعت شماری کا ضلع ملتان میں آغاز کردیا گیا ہے ۔اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ابو بکر نے چونگی نمبر 9 پر زراعت شماری کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر سینسس ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیٹر مظہر عباس بھی انکے ہمراہ تھے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ابو بکر نے کہا کہ 10 فروری تک زراعت شماری کو مکمل کیا جائے گا۔پاکستان ادارہ شماریات ضلع ملتان میں123 منتخب بلاکس پر ساتویں زراعت شماری کروانے جا رہا ہے ۔جس کے لیے 10سپروائزر 70شمار کنندگان کا انتخاب اور ان کی ٹریننگ مکمل کروا دی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بڑے زمیندار اور بڑے زمیندار مویشی رکھنے والے بھی اس زراعت شماری میں مکمل طور پرشمار ہو ں گے ۔ ضلعی سطح پر 6500 زراعت شماری کے عملے علاوہ 1368 سپروائزرز کو تربیت دی گئی ہے ۔محمد ابو بکر نے کہا کہ اس وقت پاکستان غذائی قلت میں پوری دنیا کے 127 ممالک میں 109ویں نمبر پر ہے اس غذائی قلت کی صورت حال کو بہتر بنانے میں زراعت شماری معاون ثابت ہو گی۔اس زراعت شماری سے ملکی زرعی اجناس کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے میں مدد ملے گی اور غذائی قلت کو کم کیا جا سکے گا۔ زراعت شماری سے شعبہ کو درپیش مسائل سے بھی آگاہی حاصل کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں