بااثر افراد کا راستہ کیلئے غریب خاندان کے گھر پر دھاوا

بااثر افراد کا راستہ کیلئے غریب خاندان کے گھر پر دھاوا

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)تھانہ جھال سیال کی حدود میں بااثر افراد کا راستہ کے لیے غریب گھرانہ پردھاوا،ہتھوڑے مار کر چاردیواری۔

،مکان اوردکان کو گرادیا،عورتوں کو گالیاں،قتل کی دھمکیاں۔محمد یوسف،مجاہد حسین سکنہ 487 ای بی نے ڈی پی او کو دی گئی درخواست میں بتایا کہ31 دسمبر کو اپنے گھر موجود تھے 2 بجے دن اچانک عنایت اللہ ،فرقان عرف مان نومی، وقاص عنایت اللہ،محمد ایوب باقر، محمد سلیم،عمران عرف مان، علی رضاجعفر اقوام اعوان ساکنان چک نمبر 487 سی بی تحصیل بوریوالا ہمراہ پندرہ نا معلوم ملزم ہتھوڑے وغیرہ کیساتھ آگئے اور چار دیواری، مکان اور دکان کو گرا دیا،منع کرنے پر عورتوں کو گالم گلوچ کیا،قتل کی دھمکیاں دیتے رہے ۔وہ ہمارے گھر کے اندر سے گزرنے کا راستہ نکالنا چاہتے تھے ، ہم سرکاری راستہ جہاں سے منظور ہے وہاں سے ہی نکالنے کے حق میں ہیں مگر وہ باز نہ آئے اور زبردستی دھاوا بول دیا۔پندرہ پر کال کی تو پولیس کوآتا دیکھ کر فرار ہوگئے ،تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں