وہاڑی، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے احتجاجی مظاہرہ
وہاڑی (خبرنگار ) مرکزی صدر ڈاکٹر عافیہ موومنٹ ڈاکٹر حمزہ صدیقی کی ہدایات پر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے عافیہ موومنٹ کا پریس کلب میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔
،مظاہرین کی قیادت صدر عافیہ موومنٹ محمد احمد ، محمد حمزہ جنرل سیکرٹری اور محمد شعیب نے کی جبکہ مظاہرہ میں قاری شکیل الرحمٰن، امیر حلقہ پی پی 233 تحریک لبیک پاکستان ، عدنان رضوی ناظم اعلیٰ تحریک لبیک پاکستان ، احسان علی رہنما تحریک لبیک ، عابد چشتی ، نعیم اللہ ، منظور رضا ، دلاور حسین ، ملک حسنین ، غضنفر علی ، ممتاز حسین ، محمد اویس امجد ، محمد فرحان ، جلیل احمد ، حسنین شفیق ، محمد مجاہد ، حسن معاویہ سمیت کثیر تعداد میں کارکن اور طلباء شریک ہوئے ۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی ہماری قوم کی بیٹی ہیں جو دو دہائیوں سے زیادہ عرصہ سے امریکی جیلوں میں قید و بند کی صعوبتیں جھیل رہی ہیں۔ ،اس وقت امریکی جیلوں سے قیدیوں کی رہائی کا سلسلہ جاری ہے مگر ہمارے حکمرانوں کو کسی بات کا ہوش نہیں ہے ، ان کی رہائی کا کہیں بھی تذکرہ نہ سنائی دے رہا ،حکومت کی جانب سے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے بھیجے گئے وفد کی کارکردگی ناقص ہونے کے سبب خاطر خواہ کامیابی نہ پا سکا ،ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ فوری طور پر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے اقدامات کئے جائیں ،ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے پس و پیش سے کام لیا تو ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی کال پر ملک گیر احتجاج کیا جائے گا ،مظاہرین نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے بھرپور نعرے بازی بھی کی۔