وہاڑی شہر سمیت دیگر علاقوں میں آوارہ کتوں کی بھرمار
وہاڑی(خبرنگار )شہر سمیت دیگر علاقوں میں آوارہ کتوں کی بھرمار آئے روز شہری کتوں کے کاٹنے سے زخمی ہونے لگے ۔
،انتظامیہ خاموش ۔شہریوں مقبول ، صابر ، عابد ، خاور ، منیر ، شبیر ، واجد ، ملازم حسین سمیت دیگر نے میڈیاکو بتایا کہ شہری علاقوں ایچ بلاک ، ڈی بلاک ، سی بلاک اور کلب روڈ سمیت نو گیارہ ، دانیوال ، بھٹہ شادی خاں سمیت دیگر علاقوں کی گلی محلوں میں آوارہ کتوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں اور ان کتوں نے ہر گزرنے والے راہ گیر وں بالخصوص بچوں خواتین اور بزرگوں کو کاٹنا معمول بنا رکھا ،آئے روز شہری آوارہ کتوں کے کاٹنے سے زخمی ہورہے ہیں، اس معاملہ پر مقامی انتظامیہ اور دیگر اداروں کی جانب سے بار بار نشاندہی کرنے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی جبکہ ان کتوں کی تعداد روز بروز بڑھتی جا رہی ہے ۔ شہریوں نے انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی حکام کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب و دیگر متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لے کر کتوں کی تلفی کا مطالبہ کیا ہے ۔