لڑکی سمیت 2افراد کو اغوا کرلیا گیا، پولیس کارروائی شروع
ملتان(کرائم رپورٹر ) پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔
ممتاز آباد پولیس کو صوبیہ بی بی نے بتایا کہ اسکی بہن کو ملزم گاڑی میں بٹھاکر اغوا کرکے لے گئے جبکہ الپہ پولیس کو اشرف نے بتایا کہ میرے بیٹے محمد ندیم کو نامعلوم ملزم اغوا کرکے لے گئے ۔پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔