سردی کی لہر میں بچوں ، بزرگوں کا خاص خیال رکھیں، ڈاکٹر سلیمان علی
وہاڑی(خبر نگار،نمائندہ خصوصی)موسم سرما میں حالیہ سردی کی لہر میں ڈی ہائیڈریشن ہونے کی وجہ سے ہارٹ اٹیک اور۔
فالج کے چانسز بہت زیادہ ہوتے ہیں ۔ خون کو جما دینے والی اس ٹھنڈ میں بزرگوں اور بچوں کا خاص خیال رکھا جائے ، ڈی ایچ کیو ہسپتال فزیشن کنسلٹنٹ ڈاکٹر حافظ سلمان علی رانا نے کہا موجودہ موسمی صورتحال کے حوالے سے کہا ہے کہ شدید ٹھنڈ میں عام طور پر لوگ پانی بہت کم پیتے ہیں پانی کی کمی کی وجہ سے خون میں گاڑھا پن بہت زیادہ ہو جاتا ہے جس سے شریانیں سکڑتی ہیں اور دل کو خون کی ترسیل نہ ہونے کے برابر ہو جاتی ہے ۔