باگڑسرگانہ میں ناقص مچھلی کی فروخت ،شہری بیمار
باگڑسرگانہ(نامہ نگار)شدید سردی کے موسم میں جیسے ہی مچھلی کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے اس کے ساتھ ہی ناقص آئل اور ۔
باسی مچھلی شہریوں کو کھلائی جانے لگی ،صبح سویرے موٹر سائیکلوں پر دیہی علاقوں میں مچھلی لے کر پھر ی والے پہنچ جاتے ہیں اور تازہ دریائی مچھلی کا کہہ کر لوگوں کو کئی کئی روز پہلے پکڑی گئی مچھلی فروخت کرتے ہیں جس سے شہری بیمار ہونے لگے ہیں ،اگر تازہ مچھلی کھانے کا کسی کا جی چاہے تو دکانوں پر بھی باسی مچھلی ناقص آئل تل کر لوگوں کو کھلائی جاتی ہے ،یہ کاروبار عرصہ سے جاری ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں ۔عوامی حلقوں نے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔