گیس ڈیلر کے سلنڈرہڑپ کرنے پر مقدمہ درج
کوٹ ادو(نامہ نگار ،تحصیل رپورٹر)گیس ڈیلر کے ساڑھے سات لاکھ روپے کے 20 سلنڈر ہڑپ کرنے پر مقدمہ درج۔
تفصیل کے مطابق وارڈ نمبر 14 سی کے رہائشی اعجاز حسین نے فدا گیس سنٹر کے نام سے دکان بنائی ہوئی ہے ،چوک سرور شہید کے دکاندار محمد ناصر ماچھی اور محمد شاکرکا ایک سال سے کاروباری لین دین چل رہا تھاجو سلنڈر فروخت کر کے رقم واپس کردیتے تھے لیکن اب وہ سات لاکھ اکیاسی ہزار مالیت کے 20 سلنڈر لیکر واپس دینے سے انکاری ہوگئے جس پر تھانہ سٹی پولیس نے امانت میں خیانت کرنے کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔