دیہی ترقی کیلئے بلدیاتی انتخابات ناگزیر، عوامی حلقے
باگڑسرگانہ(نامہ نگار)جب تک بلدیاتی انتخابات کرا کے اقتدار نچلی سطح پر منتقل نہیں ہوتا ،دیہی علاقوں کی ترقی ممکن ہی نہی۔
،ں یونین کونسلوں کے فنڈز کونسلر اور چیئرمینوں کے ہاتھوں علاقوں میں تقسیم ہونے سے ہی محرومیوں کا خاتمہ یقینی ہوتا ہے ۔عوامی حلقوں کا کہان ہے کہ دیہی علاقوں میں بلدیاتی نظام سے ہی ہمیشہ ترقی ہوئی ،جب اقتدار گلی محلے میں منتقل ہوتا ہے ،تب ہی عام آدمی کو ریلیف ملتا ہے لیکن ہمیشہ سے ہی ان پسماندہ علاقوں کے غریب عوام کی بدقسمتی یہ رہی ہے کہ ہر آنے والی نئی حکومت کا پہلا ٹارگٹ ہی بلدیاتی نمائندے ہوتے ہیں اور اچھے بھلے بلدیاتی سسٹم کو بغیر کسی وجہ کے لپیٹ دیا جاتا ہے ۔